شادی کارڈ ہے یا شناختی کارڈ ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
شادی کے موقع پر لوگوں کی جانب سے منفرد کارڈ بنوانے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جسے دیکھ کر لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں جوڑے نے شادی کا دعوت نامہ ایسا دلچسپ بنوایا ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر تذبذب شکار ہوگئے ہیں۔ […]
شادی کے موقع پر لوگوں کی جانب سے منفرد کارڈ بنوانے کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے جسے دیکھ کر لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں جوڑے نے شادی کا دعوت نامہ ایسا دلچسپ بنوایا ہے کہ لوگ اسے دیکھ کر تذبذب شکار ہوگئے ہیں۔
منفرد شادی کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ یہ شادی کا کارڈ نہیں بلکہ کوئی شناختی کارڈ ہو۔
کیونکہ لڑکے اور لڑکی نے اپنی شادی کے کارڈ کا ڈیزائن شناختی کارڈ جیسا ہی کیا ہے جس میں دونوں کی تصویر ساتھ موجود ہے جبکہ معلومات بھی اسی طرح کی درج کی گئی ہیں۔
شادی میں آمد کے منتظر مہمانوں کو کارڈ کے کیو آر کوڈ اور تاریخ دیکھ کر اندازہ لگانا پڑا کہ اسی روز بارات ہے۔
منفرد کارڈ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملے جلے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارت میں ایک شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا تھا جس میں درج تھا کہ آپ شادی میں ضرور تشریف لائیں ورنہ کھانے کی برائی کون کرے گا۔
اس کے علاوہ مہمانوں سے فی پلیٹ 2 ہزار روپے بھی طلب کیے گئے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟