شادیاں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟ آغا علی نے بتادیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شادیاں اس لیے ناکام ہوتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے جیون ساتھی کو معمولی انسان سمجھنے لگتے ہیں۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اپنی زندگی کے تجربات اور تلخ یادوں کی روشنی میں […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ شادیاں اس لیے ناکام ہوتی ہیں کیونکہ لوگ اپنے جیون ساتھی کو معمولی انسان سمجھنے لگتے ہیں۔
انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اپنی زندگی کے تجربات اور تلخ یادوں کی روشنی میں شادیوں کی کامیابی اور ناکامی سے متعلق گفتگو کی۔
اپنی شادی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں نے شادی کی تھی تو یہ بالکل مختلف تجربہ تھا، اُن دنوں کورونا وائرس زوروں پر تھا اور صورتحال ایسی تھی کہ لوگ یہی سوچ رہے تھے اب شاید قیامت آجائے گی یا یہ دنیا نہیں رہے گی۔ بس میں نے یہی سوچ کر شادی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کرنا ایک عام سی بات ہے لیکن شادی کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھیں رشتے یکطرفہ کوششوں سے کامیاب نہیں ہوتے بلکہ دونوں جانب سے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنی طلاق سے متعلق زیادہ گفتگو اس لیے نہیں کروں گا کیونکہ دوسرا فریق یہاں موجود نہیں، ہماری زندگی میں جو کچھ بھی ہوا اسے مقدر کا لکھا سمجھ کر قبول کرلیا اور مہذب طریقے سے علیحدگی اختیار کرلی۔
واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کی شادی سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے ہوئی تھی، تاہم دو سال بعد دونوں کی علیحدگی ہوئی اور بات طلاق پر ختم ہوئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟