پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ قوم ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔ قومی ٹیم اگر آج دوسرا ون ڈے […]

 0  0

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

قوم ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

قومی ٹیم اگر آج دوسرا ون ڈے میچ جیت جاتی ہے تو مسلسل تیسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔

قومی ٹیم اس سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے، آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ پہلے میچ کی پچ سلو اور اُس پر باؤنس بھی کم تھا، دوسری اننگز میں بہتر ہونے کے سبب ہمیں آسانی ہوئی۔

نائب کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی پر خوش ہیں، آئندہ بھی اسی طرح کی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ٹیمبا باوما کریں گے، ٹیم میں ایڈن مارکرم، رائن ریکلٹن، کرسٹن اسٹبس، مارکو جینسن، کگیسو ربادا، ٹونی دے زورزی شامل ہیں۔

روہت شرما جلد کپتانی سے دستبردار ہوجائیں گے، سابق کرکٹر کا دعویٰ

ویان ملڈر اور کیشو مہاراج کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، واضح رہے کہ قومی ٹیم اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 دسمبر سے شروع ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow