سیٹ کیلئے چیخ و پکار کرنے والی ماں بیٹی کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

آخری لمحات میں فلائٹ میں سوار ہونے والی ماں بیٹی نے جہاز میں سیٹ حاصل کرنے کے لیے شور شرابہ شروع کردیا، جس کے بعد انھیں طیارے سے اتار دیا گیا۔ مشہور ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں، بیٹی مبینہ طور پر ساتھی […]

 0  4
سیٹ کیلئے چیخ و پکار کرنے والی ماں بیٹی کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

آخری لمحات میں فلائٹ میں سوار ہونے والی ماں بیٹی نے جہاز میں سیٹ حاصل کرنے کے لیے شور شرابہ شروع کردیا، جس کے بعد انھیں طیارے سے اتار دیا گیا۔

مشہور ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں، بیٹی مبینہ طور پر ساتھی مسافروں پر چیخ رہی ہیں جس کے بعد دنوں کو فلائٹ سے اتار دیا گیا۔ دونوں خواتین کیلیفورنیا کے ہوائی اڈے سے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز میں سفر کرنا چاہتی تھیں۔

دونوں خواتین چاہتی تھیں کہ پہلے سے سیٹوں پر بیٹھے مسافروں کو اٹھا کر انھیں جہاز میں بیٹھنے کی جگہ دی جائے۔ اس دوران انھوں نے کافی شور شرابہ کیا۔

انھوں نے ایئرہوسٹس سے مطالبہ کیا کہ انھیں نشستوں کی قطار کے درمیان گزرنے والی سیٹوں پر بیٹھنے کی جگہ دی جائے۔

فلائٹ اٹینڈنٹ نے انھیں شائستگی کے ساتھ مطلع کیا کہ وہاں پہلے سے لوگ موجود ہیں اور وہ انھیں وہاں منتقل نہیں کر سکتیں جس کے بعد دونوں ماں بیٹی آپے سے باہر ہوگئیں۔

مذکورہ ویڈیو دراصل سب سے پہلے 2021 میں شیئر کی گئی تھی، تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر سے گردش کررہی ہے۔

ان دونوں خواتین کی وجہ سے پرواز میں مبینہ طور پر دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی، جب انھیں طیارے سے باہر کیا گیا تو وہاں موجود تمام مسافروں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow