سڑک پر شوہر کی لڑائی خاتون کی موت کا سبب بن گئی!

ڈرائیونگ کے دوران شوہر کی دوسری گاڑی میں بیٹھے ڈرائیور سے بدکلامی اور لڑائی نے اس کی بیوی کی جان لے لی۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں کار چلانے والے دو افراد کے درمیان لڑائی جان لیوا صورتحال اختیار کرگئی، مبینہ طور پر دونوں اشخاص ڈرائیونگ کے دوران ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے […]

 0  2
سڑک پر شوہر کی لڑائی خاتون کی موت کا سبب بن گئی!

ڈرائیونگ کے دوران شوہر کی دوسری گاڑی میں بیٹھے ڈرائیور سے بدکلامی اور لڑائی نے اس کی بیوی کی جان لے لی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں کار چلانے والے دو افراد کے درمیان لڑائی جان لیوا صورتحال اختیار کرگئی، مبینہ طور پر دونوں اشخاص ڈرائیونگ کے دوران ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے تھے جس سے بات بڑھ گئی۔

ہرسٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ رات تقریباً 9:18 بجے پولیس اور فائر یونٹوں کو ویسٹ ہرسٹ بلیوارڈ کے 1400 بلاک سے اطلاع ملی کہ 37 سالہ خاتون پاولا نونیز لیناریس کو سر پر گولی لگی ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے طبی عملے نے خاتون کو جان پیٹر سمتھ اسپتال پہنچایا، جہاں بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے خاتون کا شوہر جائے وقوع پر موجود تھا اور اس نے حکام کو بتایا کہ روڈ پر ڈرائیونگ کے دوران اس کی اور دوسری گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ لڑائی ہوگئی وہ دنوں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کررہے تھے۔

خاتون کے شوہر زین جونز نے بتایا کہ ہم سفر کررہےہ تھے کہ اس دوران ایک گاڑی ہمارے پیچھے نمودار ہوئی۔ میں اپنی دائیں لین میں تھا اس نے مجھ سے آگے نکلنا چاہا۔

گاڑی تیز چلاتے ہوئے اس شخص نے میری گاڑی کو دھکیلنے کی کوشش کی تاہم اس دوران میں اس سے اپنی کار کو بچارہا تھا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ اس دوران میں نے دیکھا کہ اس شخص نے بندوق پکڑی ہوئی تھی، اس نے ہماری کار کی بائیں کھڑکی پر فائر کیا، اور گولی بیوی کے سر پر لگی۔

پولیس نے مشتبہ گاڑی کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسے چھوٹی، گہرے رنگ کی پرانے ماڈل کی کار قرار دیا ہے جبکہ لوگوں سے فائرنگ سے متعلق معلومات دینے کو بھی کہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow