سپرایٹ مرحلہ، جنوبی افریقہ نے امریکا کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا
جنوبی افریقہ نے سپرایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں ڈی کاک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت امریکا کو جیت کے لیے 195 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ مقابلے میں جنوبی افریقی بیٹرز نے پاکستان اور بھارت کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے امریکن بولرز کی ٹھیک […]
جنوبی افریقہ نے سپرایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں ڈی کاک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت امریکا کو جیت کے لیے 195 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ مقابلے میں جنوبی افریقی بیٹرز نے پاکستان اور بھارت کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے امریکن بولرز کی ٹھیک ٹھاک دھلائی کی۔ پروٹیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 194 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔
وکٹ کیپر بیٹر کونٹین ڈی کاک نے 40 بالز پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ایڈن مارکرم نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 بالز پر 46 رنز اسکور کیے۔
ہینرک کلاسن 36 اور ٹریسٹان اسٹوبز 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے دونوں کے درمیان آخری وکٹ پر 53 رنز کی شراکت قائم ہوئی.
امریکا کی جانب سے سوربھ نیتراولکر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، ہرمیت سنگھ نے بھی 24 رنز کے عوض 2 بیٹرز کو چلتا کیا۔
اس سے قبل امریکا نے حریف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ٹاس جیت کر میدان سنبھالنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی.
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کا آغاز آج سے ہوا ہے، سپر 8 مرحلے کے میچز، سیمی فائنلز اور فائنل ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔
سابق عالمی چیمپئن پاکستان، سری لنکا سمیت نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں اور پہلے مرحلے میں ہی ان کا ورلڈ کپ ختم ہو گیا.
حیران کن طور پر پہلا میگا ایونٹ کھیلنے والی شریک میزبان ٹیم امریکا نے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ نچلے نمبروں کی ٹیموں افغانستان اور بنگلہ دیش بھی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئیں۔
رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک 20 ٹیموں کو پانچ پانچ ٹیموں پر مشتمل چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیموں نے سپر ایٹ میں جگہ بنائی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟