بیلجیئم نے اسرائیل کیخلاف فٹ بال میچ کی میزبانی سے صاف انکار کردیا
بیلجیئم کے حکام نے واض کیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیل کیخلاف یوای ایف اے نیشنز لیگ میچ کی میزبانی نہیں کی جائیگی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیم نے ستمبر میں اسرائیل کے خلاف یوئیفا (یو ای ایف اے) نیشنز لیگ میچ کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی وجہ یہ […]
بیلجیئم کے حکام نے واض کیا ہے کہ ستمبر میں اسرائیل کیخلاف یوای ایف اے نیشنز لیگ میچ کی میزبانی نہیں کی جائیگی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیم نے ستمبر میں اسرائیل کے خلاف یوئیفا (یو ای ایف اے) نیشنز لیگ میچ کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ غزہ میں سنگین صورتحال کے سبب شہری حکام کے لیے میچ کی سیکیورٹی درد سر بن سکتی ہے۔
برسلز کے میئر بینوئٹ ہیلنگز نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے اسٹیڈ روئی باؤڈوئن اسٹیڈیم میں 6 ستمبر کو شیڈول میچ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
ہیلنگز نے بتایا کہ برسلز کے حکام نے میچ کے حوالے سے وفاقی حکومت، پولیس فورسز اور بیلجیئم فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ کافی بات چیت کی مگر میچ کا انعقاد نہیں ہوپائے گا کیوں کہ مظاہروں کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کمیشن آف انکوائری نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل جان بوجھ کرعام شہریوں کونشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل انسانیت کیخلاف جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔
اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ غیرانسانی اور ظالمانہ سلوک کررہا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کو جبری فاقہ کشی پر مجبور کررہا ہے۔
انٹرنیشنل کمیشن آف انکوائری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں قتل وغارت گری کررہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟