’’سُپر8 میں کوالیفائی کے باوجود قومی ٹیم میں آپریشن ضروری ہے‘‘
پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان سپر ایٹ کے مرحلے میں کوالیفائی کر بھی لے تو آپریشن پھر بھی ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امریکا اور بھارت کے درمیان کھیلے […]
پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان سپر ایٹ کے مرحلے میں کوالیفائی کر بھی لے تو آپریشن پھر بھی ضروری ہے۔
یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امریکا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں نے میچ جتایا۔
باسط علی نے کہا کہ آج کےمیچ میں بھارتی ٹیم کی جیت کا کریڈٹ سوریا کمار اور دوبے کو جاتا ہے جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر پروگرام میں موجود قومی ٹیم کے سابق بلے باز کامران اکمل نے کہا کہ امریکا کی فیلڈنگ بہتر نہیں رہی جس وجہ سے وہ میچ ہار گئے تاہم روہت شرما کے آؤٹ ہوجانے سے بھارتی ٹیم پریشر میں آگئی تھی۔
کامران اکمل نے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے دونوں جیتے ہوئے میچ ہارے جس پر پوری قوم کے اندر شدید غم و غصہ تھا، محسن نقوی چیئرمین کرکٹ بورڈ ہیں انہیں شائقین کو جواب دینا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو7وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارتی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار تیسری کامیابی حاصل کرکے سپر8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، سوریا کمار یادیو نصف سنچری بنا کر ناقابل شکست رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟