سونیا حسین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے خوبصورتی اور فٹنس سے متعلق سوال کیا۔ میزبان نے سوال کیا کہ جتنا میں آپ کو جانتی ہوں آپ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے خوبصورتی اور فٹنس سے متعلق سوال کیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ جتنا میں آپ کو جانتی ہوں آپ اپنی ڈائٹ بہت اچھے سے فالو کرتی ہیں، کیا ابلے ہوئے انڈے اور سوکھے پتے کھاتی ہیں؟
اداکارہ نے بتایا کہ فی الحال سخت ڈائن پلان سے بریک لے لیا ہے روزانہ اس پر عمل کرنے سے میرا موڈ خراب رہنے لگا تھا، میں اپنے مزاج کو کام پر اثر انداز نہیں ہونے دے سکتی اور اسی وجہ سے اب اپنی ڈائٹ میں کاربوہائیڈریٹس بھی شامل کرلیے ہیں۔
سونیا حسین کا کہنا تھا کہ میں ہفتے میں دو بار ڈائٹ پلان چھوڑ کر اپنی پسند کا کھانا کھاتی ہوں جس میں بریانی اور حلیم شامل ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کھانے کی بہت شوقین ہیں اور سب کچھ شوق سے کھاتی ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو سونیا حسین کا کہنا تھا کہ میں کسی اداکار سے تو بالکل شادی نہیں کرسکتی کیونکہ اداکار خود میں کافی زیادہ مگن رہتے ہیں کہ میری جلد کیسی لگ رہی ہے اور میرے بال کیسے لگ رہے ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میاں بیوی دونوں ہی اس طرح اپنے آپ میں مگن رہیں گے تو کوئی ایک دوسرے پر توجہ نہیں دے سکے گا اور پھر رشتے میں کافی مشکلات پیش آئیں گی۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں عائزہ اعوان اور شہزاد شیخ شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟