سوناکشی کی اپنی شادی پر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ولیمے کی شاندار تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کے ایک تقریب کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تقریب […]
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ولیمے کی شاندار تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کے ایک تقریب کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تقریب کے دلچسپ اور حسین لمحات دکھائے گئے ہیں۔
ولیمے میں ویڈیو کے پسِ منظر میں میوزک کم اور مہمانوں کی اصلی آوازیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں، ویڈیو میں بالی ووڈ کے ساتھ سوناکشی اور ظہیر کو ہلہ گلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھی اداکار اور دبنگ اسٹار سلمان خان کو گلے لگا کر ولیمے کی تقریب میں اُن کا استقبال کیا جبکہ سینیئر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے جذباتی انداز میں سوناکشی کو شادی کی مبارکباد دی۔
سوناکشی اور ظہیر نے پاپرازی کے ساتھ پوز بھی دیا اور انیل کپور کے ساتھ ‘مائی نیم اِز لکھن’ پر ڈانس بھی کیا، اداکارہ نے اپنی دوست ہما قریشی کو بھی گلے لگایا۔
&
nbsp;
اس تقریب میں اداکار راج کمار راؤ، ارباز خان، آیوش شرما، سدھارتھ، ادیتی راؤ حیدری سمیت دیگر مہمانوں کو بھی ویڈیو میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گلوکار ہنی سنگھ نے بھی اپنی دوست کی شادی میں سماں باندھ دیا۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی اس مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہماری شادی کے حسین لمحات کو محسوس اور انجوائے کریں، ہم نے یہ کر دکھایا۔
سوناکشی نے لکھا کہ ہماری پرفیکٹ شادی کا پورا کریڈٹ تمام دوستوں، اہلخانہ اور ہماری ٹیم کو جاتا ہے، باس! ظہیر اور سوناکشی کی شادی کے لیے خاص پارٹی تو بنتی ہے۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اب گزشتہ ماہ 23 جون کو دونوں نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟