سوناکشی اور ظہیر ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں، والد شتروگھن سنہا
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بالی ووڈ کے نامور اداکار نے کہا کہ تمام لوگوں کے پیار اور مبارکباد کے پیغامات کا […]
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بالی ووڈ کے نامور اداکار نے کہا کہ تمام لوگوں کے پیار اور مبارکباد کے پیغامات کا شکریہ لیکن سب سے زیادہ بہترین پیغام بڑے بھائی ارون شوری، یشونت سنہا اور میگسیسے ایوارڈ یافتہ رویش کمار کی جانب سے موصول ہوا۔
انھوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے جوڑے کو ’ایک دوسرے کے لیے بننے والا جوڑا‘ قرار دیا اور سنہا خاندان کے لیے انتہائی دل کو چھونے والی پیار بھرا پیغام بھیجا۔
اس سے قبل بالی وڈ اداکار و رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کو اچانک اسپتال منتقل کرنے کی خبریں بھی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔
شتروگھن کو ممبئی کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی گئی تھی، رپورٹس کے مطابق اداکار و سیاستدان سخت بخار میں مبتلا تھے.
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی 7 سالہ محبت ظہیر اقبال سے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت 23 جون کو شادی کی تھی، دونوں نے خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں اپنی شادی کو رجسٹرڈ کرکے نئے باب کا آغاز کیا تھا۔
شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سوناکشی اور ظہیر ایک خوشگوار زندگی کا آغاز کرچکے ہیں، سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر کیساتھ انسٹاگرام پر کئی تصاویر اور ویڈیو بھی شیئر کی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟