نواز الدین صدیقی نے خود کو ’بدصورت‘ اداکار قرار دے دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے خود کو بدصورت اداکار قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکار نواز الدین صدیقی نے انڈسٹری میں اداکاروں کی رنگت سے متعلق اظہار خیال کیا اور خود کو بدصورت اداکار بھی کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پتا نہیں کچھ لوگوں […]

 0  2
نواز الدین صدیقی نے خود کو ’بدصورت‘ اداکار قرار دے دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے خود کو بدصورت اداکار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکار نواز الدین صدیقی نے انڈسٹری میں اداکاروں کی رنگت سے متعلق اظہار خیال کیا اور خود کو بدصورت اداکار بھی کہہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پتا نہیں کچھ لوگوں کو ہماری شکلوں سے نفرت کیوں ہے، ہم لوگ اتنے بدصورت ہیں۔

بجرنگی بھائی جان اداکار نے کہا کہ ہمیں بھی لگتا ہے جب خود کو آئینے میں دیکھتے ہیں، ہم بھی اپنے آپ کو بولتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں اتنی گندی شکل لے کر کیوں آگئے۔‘

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ میں تو یہ مانتا ہوں کیونکہ میں شروع سے ہی یہ سب سنتے آرہا ہوں اور ابھی ماننے بھی لگا ہوں۔‘

اداکار نے کہا کہ معمولی شکل کے طعنے کا جواب دینے کے لیے اداکاری پر محنت کی اور جس مقام پر بھی ہوں اسی محنت اور کام کی وجہ سے ہوں۔

کام کے محاذ پر نواز الدین صدیقی کی فلم ’رتو کا راز‘ حال ہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہوئی جس کے ہدایت کار آنند سراپور ہیں۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی ’بجرنگی بھائی جان‘۔ ’کک‘، ’گینگز آف وسے پور‘ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow