سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نئے قانون کا اعلان
ابوظہبی میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نیا قانون متعارف کرادیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ کا اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹنگ کرنے کے لیے لائسنس لینا پڑے گا۔ نئے قانون کے مطابق سوشل […]
ابوظہبی میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے نیا قانون متعارف کرادیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک ڈیولپمنٹ کا اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹنگ کرنے کے لیے لائسنس لینا پڑے گا۔
نئے قانون کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے لائسنس کی فیس بارہ سو پچاس درہم جبکہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے لائسنس کی فیس پانچ ہزار درہم ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے لائسنس کے بغیر اشتہاری خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر جرمانہ عائد ہوگا جبکہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز قانون کی خلاف ورزی پر دس ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔
اس سے قبل ابوظہبی ٹریفک پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات سڑکوں پر طلبہ کو اتارنے کے لیے جہاں بھی اسکول بسوں کو روکیں گے ان بسوں سے فاصلہ رکھا جائے، جبکہ اس معاملے کی بھرپور نگرانی کی جائے گی۔
ابوظہبی پولیس کے کیپٹن مرشد علی المرار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طلبہ بس کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کرنا تمام افراد کا اخلاقی فرض ہے۔
ابوظہبی پولیس نے سکول بس ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ جس جگہ بھی طلبہ کو اتارنے اور سوار کرانے کے لیے رکیں ’سٹاپ‘ لیور کھول دیں تاکہ بس کے پیچھے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور وں کو آگاہی مل سکے۔
امریکہ میں روسی اینٹی وائرس سافٹ ویئر کی فروخت پر پابندی
ابوظہبی پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ سڑک پر جب اسکول بس پر ’سٹاپ‘ کا سگنل لگا کر کھڑی ہو اس سے پانچ میٹر دور ی اختیار کی جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟