واٹس ایپ میسجنگ سروس جاسوسی کا آلہ ہے، ایلون مسک

ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسکن نے ایک بار پھر میٹا کی واٹس ایپ سروس پر سوال اٹھا دیا، ان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ ایک جاسوسی کا آلہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک اور میٹا کے مالک مارک زکربرگ میں سرد جنگ طویل […]

 0  2
واٹس ایپ میسجنگ سروس جاسوسی کا آلہ ہے، ایلون مسک

ٹیسلا اور ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسکن نے ایک بار پھر میٹا کی واٹس ایپ سروس پر سوال اٹھا دیا، ان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ ایک جاسوسی کا آلہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک اور میٹا کے مالک مارک زکربرگ میں سرد جنگ طویل عرصے جاری ہے، وہ اس سے قبل بھی میٹا پرالزامات عائد کرچکے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ ’واٹس ایپ ایک اسپائی ویئر ہے، میٹا کی میسجنگ سروس محفوظ نہیں‘ انہوں نے سوال کیا کہ واٹس ایپ پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں تو میں اشتہارات کیوں دیکھ رہا ہوں؟

گزشتہ ماہ مئی میں بھی ایلون مسک نے میٹا پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ واٹس ایپ رات کے وقت ڈیٹا چوری کرتا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صارف کی سیکیورٹی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، ایلون مسک کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بہت سے لوگ میٹا کی میسجنگ سروس پر بہت سے الزامات لگا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی محقق ٹومی مسک نے ایلون مسک کے الزامات کی حمایت کی ہے، ٹومی مسک پہلے بھی ٹک ٹاک، فیس بک اور ایپل کی مصنوعات میں ڈیٹا کی کمزوریوں کا ذکر کرچکے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow