سوریا کمار نے اپنے متنازع کیچ پر بالآخر خاموشی توڑ دی!

فائنل میں جنوبی افریقی بیٹر ملر کا متنازع کیچ لے کر بھارت کی جیت پر مہر ثبت کرنے والے سوریا کمار یادیو نے آخر کار خاموشی توڑ دی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 فائنل میں اپنے کیچ پر باتے کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے اسے ’خدا کا منصوبہ‘ قرار دیا ہے، جارح […]

 0  2
سوریا کمار نے اپنے متنازع کیچ پر بالآخر خاموشی توڑ دی!

فائنل میں جنوبی افریقی بیٹر ملر کا متنازع کیچ لے کر بھارت کی جیت پر مہر ثبت کرنے والے سوریا کمار یادیو نے آخر کار خاموشی توڑ دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 فائنل میں اپنے کیچ پر باتے کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے اسے ’خدا کا منصوبہ‘ قرار دیا ہے، جارح مزاج بیٹر نے بھارت کی فتح میں اپنے کیچ کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فتح میں اپنا کردار ادا کرنے پر شکر گزار ہیں۔

ممبئی سے تعلق رکھنے والے کرکٹر نے کہا کہ میں صرف اس لمحے میں اپنے ملک کے لیے کچھ خاص کرنے کے لیے شکر گزار ہوں یہ خدا کا منصوبہ تھا،

آخری اوور میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے، ہاردک پانڈیا کی فل ٹاس بال کو ملر نے اسٹریٹ ہٹ ماری مگر وہ سوریا کمار کے ہاتھوں جکڑے گئے تھے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر شان پولاک نے بھی اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ یہ کیچ ٹھیک تھا، باؤنڈری کا کشن ہلا ضرور تھا لیکن یہ کھیل کے دوران ہوا تھا اور اس سے سوریا کمار کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کرکٹر شان پولاک کا کہنا تھا کہ سوریا کیچ پکڑنے کے دوران کشن پر کھڑا نہیں تھا، انھوں نے شاندار مہارت دکھائی تھی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی، ہاردک پانڈیا کے آخری اوور کی پہلی بال پر سوریا کمار نے کیچ لے کر پروٹیز کی رہی سہی امید بھی ختم کردی تھی اور بھارت چیمپئن بن گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow