سمندری طوفان کے بعد الیکٹرک کاروں میں آگ لگنے گی، ویڈیو سامنے آ گئی
امریکا میں سمندری طوفان ہیلین کے بعد کھارے پانی کی وجہ سے الیکٹرک کاروں میں آگ بھڑکنے لگی، اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ سمندری طوفان سے متاثرہ امریکی ریاستوں کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ جن الیکٹرک گاڑیوں میں سمندر کا کھارا […]
امریکا میں سمندری طوفان ہیلین کے بعد کھارے پانی کی وجہ سے الیکٹرک کاروں میں آگ بھڑکنے لگی، اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سمندری طوفان سے متاثرہ امریکی ریاستوں کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ جن الیکٹرک گاڑیوں میں سمندر کا کھارا پانی چلا گیا ہے، ان میں آگ لگنے کا خطرہ ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انھوں نے الیکٹرک گاڑیاں یا گولف کارٹس کو گیراج یا عمارتوں کے نیچے کھڑا کر دیا ہے، اور وہ ان تک اب نہیں پہنچ پا رہے، تو حکام کو اطلاع دی جائے۔
حکام کے مطابق نمکین پانی الیکٹرک گاڑیوں میں بیٹری کے اجزا کو نقصان پہنچا سکتا ہے، اور ممکنہ طور پر خطرناک کیمیائی رد عمل کا باعث بنتا ہے، جس کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ سکتی ہے۔ اس لیے حکام نے کہا کہ جو لوگ اپنی الیکٹرک گاڑیاں پیچھے چھوڑ کر متاثرہ علاقوں سے نکل گئے ہیں وہ ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کریں۔
حکام نے رہائشیوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ سیلاب زدہ الیکٹرک گاڑی کو خود منتقل نہ کریں، بلکہ مدد کے لیے حکام سے رابطہ کریں۔ واضح رہے کہ فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، جنوبی کیرولائنا، الاباما اور ورجینیا نے تباہ کن سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے، اس طوفان نے جنوبی امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق مختلف حادثات میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور لاکھوں افراد بجلی کی بندش سے متاثر ہوئے ہیں، حکام کے مطابق بہت سے لوگ پورے خطے میں پھنسے ہوئے ہیں یا پناہ کے بغیر ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟