سلو انٹرنیٹ سے پاکستان میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹر بھی عاجز
دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹرز کو سلو انٹرنیٹ کے باعث اپنے اہلخانہ سے رابطوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم جو اپنے ملک کے سیاسی حالات کے پیش نظر شیڈول سے قبل پاکستان پہنچ چکی ہے اور اس وقت لاہور میں پریکٹس کر رہی […]
دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان میں موجود بنگلہ دیشی کرکٹرز کو سلو انٹرنیٹ کے باعث اپنے اہلخانہ سے رابطوں میں مشکل پیش آ رہی ہے۔
بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم جو اپنے ملک کے سیاسی حالات کے پیش نظر شیڈول سے قبل پاکستان پہنچ چکی ہے اور اس وقت لاہور میں پریکٹس کر رہی ہے۔ تاہم کرکٹرز سلو انٹرنیٹ کی وجہ سے پریشان ہیں۔
بنگلہ دیشی کرکٹرز کو انٹرنیٹ سلو ہونے کی وجہ سے اپنے اہلخانہ سے رابطوں میں پیش آ رہی ہے تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان سے اب تک مہمان ٹیم کی انتظامیہ نے اس سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند روز سے انٹرنیٹ اسپیڈ سلو ہونے کے باعث عام صارفین سمیت آن لائن کام کرنے والے افراد بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
بابر، رضوان اور شاہین کی خوشگوار موڈ میں ہنستی مسکراتی تصویر وائرل
آپ کا ردعمل کیا ہے؟