سلمان خان نے اپنے والد کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار سلمان خان نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے والد اسکرین رائٹر سلیم خان کے ہمراہ ان کی پہلی بائیک کے ساتھ […]

 0  0

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی کلاسک بائیک کی دلکش تصاویر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار سلمان خان نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے والد اسکرین رائٹر سلیم خان کے ہمراہ ان کی پہلی بائیک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں سلمان جینز کے ساتھ گرے ٹی شرٹ اور کالی ٹوپی پہنے نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کے والد سلیم سفید شرٹ اور ٹراؤزر میں نظر آ رہے ہیں، اور دونوں ایک باغ میں موٹر سائیکل پر پوز دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سلمان خان نے دو تصاویر شیئر کی، پہلی تصویر میں سلیم خان اپنی 1956 ماڈل کی Triumph Tiger 100 پر بیٹھے نظر آرہے ہیں، جب کہ سلمان ان کے پاس کھڑے ہیں۔

 دوسری تصویر میں سلمان خود اس کلاسک بائیک پر بیٹھے نظر آتے ہیں، جیسے ماضی کے سنہری لمحے کو دوبارہ زندہ کر رہے ہوں، سلمان نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا والد کی پہلی بائیک، Triumph Tiger 100، 1956۔

تصاویر دیکھ کر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، اداکار امیت سدھ نے ہارٹ ایموجی کمنٹ کیا، اور اداکار سنگیتا بجلانی نے لکھا، سلیم انکل بہترین ہیں، ایک مداح نے لکھا بالی ووڈ کا باپ، دو شیر ایک فریم میں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow