سلمان خان نے اویناش مشرا کا دماغ درست کردیا، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس کے امیدوار اویناش مشرا کا دماغ درست کرتے ہوئے سب کے سامنے انھیں کھری کھری سنادیں۔ بگ باس کے میزبان سلمان خان گھر میں موجود امیدواروں کو باتیں سنانے اور ان کی غلطی بتانے سے کبھی گریز نہیں کرتے، شو کے نئے ٹیزر میں دبنگ خان اویناش […]
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس کے امیدوار اویناش مشرا کا دماغ درست کرتے ہوئے سب کے سامنے انھیں کھری کھری سنادیں۔
بگ باس کے میزبان سلمان خان گھر میں موجود امیدواروں کو باتیں سنانے اور ان کی غلطی بتانے سے کبھی گریز نہیں کرتے، شو کے نئے ٹیزر میں دبنگ خان اویناش مشرا کو تمیز کا سبق پڑھاتے نظر آرہے ہیں اور انھیں اپنا رویہ بہتر بنانے کا کہتے ہیں۔
سلمان نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں گھر میں ان کا برتاؤ بہت برا رہا ہے، جب انھیں گھر میں راشن بانٹنے کی ذمہ داری دی گئی تو وہ اسے صحیح طریقے سے نبھانے میں ناکام رہے۔
میزبان نے اویناش کو یاد دلایا کہ پچھلے ہفتے ان کے خلاف ایک الزام لگایا گیا تھا کہ خواتین ان کے ارد گرد محفوظ محسوس نہیں کرتی ہیں۔
سلمان نے مزید کہا کہ چاہت پانڈے کھانا مانگنے گئیں لیکن انھیں کھانا نہیں ملا، انھوں نے کہا کہ ’آپ کیا اس گھر کے بھگوان ہیں‘؟ آپ کو ولن بن کر کلرز ٹی وی پر دکھنا ہے۔
ابھی تک آپ رنگین لگ رہے تھے لیکن اب آپ گرے شیڈ میں لگ رہے ہیں! بے تکلف اور بدتمیز ہونے کے درمیان ایک باریک لکیر ہے، آپ نے اس لائن کو عبور کر لیا ہے۔
بگ باس میزبان نے انھیں مزید سناتے ہوئے کہا کہ نام آپ کا اویناش ہے پر آپ خود اپنا وناش کر دوگے، یعنی کہ آپ اپنا خاتمہ کرلوگے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟