سعودی عرب میں بڑے منصوبے کا اعلان
سعودی عرب جہان وژن 2030 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اب ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی رائل کمیشن برائے ریاض شہر اور وزارت کھیل نے دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جو دنیا کے چند […]
سعودی عرب جہان وژن 2030 کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اب ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی رائل کمیشن برائے ریاض شہر اور وزارت کھیل نے دارالحکومت ریاض میں شاہ سلمان اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جو دنیا کے چند سب سے بڑے اسٹیڈیمز میں سے ایک ہوگا۔
رائل کمیشن برائے ریاض شہر اور وزارت کھیل نے شاہ سلمان اسٹیڈیم اور اس کی کھیلوں کی سہولیات کے ڈیزائن اور مستقبل کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ یہ اسٹیڈیم ریاض میں 6 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر تعمیر کیا جائے گا جس میں بیک وقت 92 ہزار افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہوگی۔ اسٹیڈیم کے ماسٹر پلان میں 360,000 مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے پر کھیلوں کی کئی سہولیات شامل ہیں۔
اپنی نوعیت کے اس جدید ترین اسٹیڈیم میں دو معاون تربیتی میدان، فین زون، ایک انڈور اسپورٹس ہال، ایک اولمپک سوئمنگ پول اور ایک ایتھلیٹکس ٹریک شامل ہیں۔
اس کے علاوہ والی بال، باسکٹ بال اور پیڈل کے لیے آؤٹ ڈور کورٹس بھی دستیاب ہوں گے، جو ہر عمر کے گروپوں کے لیے کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کو پورا کرتے ہیں۔ یہ تمام سہولیات کنگ عبدالعزیز پارک کے ارد گرد 9 کلومیٹر طویل اسپورٹس ٹریل کے ذریعے منسلک ہوں گی۔
اس منصوبے میں ایک شاہی کیبن بھی ہوگا، جس میں 150 نشستیں ہوں گی جبکہ 300 وی آئی پی نشستیں اور 2200 نشستیں اہم شخصیات کے لیے مختص ہوں گی۔
اسٹیڈیم میں بہترین کولنگ سسٹم لگایا جائے گا جب کہ اسٹیڈیم کا اوپری حصے میں مختلف دیوہیکل اسکرینیں نصب ہوں گی۔ اس کی چھت سے یہاں آنے والوں کو کنگ عبدالعزیز پارک کے مخصوص نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔ اس کے علاوہ متعدد تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات بھی ہیں۔
اس اسٹیڈیم میں جو سہولتیں فراہم کی جائیں گی وہ فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے معیار پر پوری اترتی ہیں۔ اسے کنگ عبدالعزیز پارک کے ساتھ اس وادی سے جوڑ کر مربوط کیا گیا ہے، جو اسٹیڈیم کے اطراف کے پارک اور سبز جگہوں سے گزرتی ہے۔
اسٹیڈیم کا قیام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جو اسپورٹس کے شعبوں ترقی دینے اور انہیں با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔
شاہ سلمان اسٹیڈیم 2929 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران مکمل ہوگا اور اسے چھ خصوصی بین الاقوامی کمپنیوں کے پیش کردہ متعدد ڈیزائنوں میں سے منظور کیا گیا ہے۔ اسکے ڈیزائن میں تمام ضروریات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟