سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

  ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی ایک نعت محفل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں ایک خوبصورت کلام پڑھتے ہوئے […]

 0  7
سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

  ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے اپنی بیٹی کی ایک نعت محفل کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں ایک خوبصورت کلام پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی نے اس محفل میں نارنجی رنگ کا فراک زیب تن کی جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

سعدیہ امام نے چند روز قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سعدیہ امام سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sadia Imam (@sadiaimamofficial)

واضح رہے کہ  سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر کے ساتھ نکاح کیا تھا جبکہ اُن کی رخصتی 2013 میں ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی ہے۔

شادی کے بعد سے سعدیہ امام اسکرین پر کم نظر آتی ہیں لیکن وہ اکثر مارننگ شوز میں بطورِ مہمان شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow