سشمیتا سین نے اچانک اپنی تاریخ پیدائش تبدیل کر دی

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس ہونے کا اعزاز رکھنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اچانک اپنی تاریخ پیدائش تبدیل کر لاکھوں مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں جس کی وجہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بایو ہے جس […]

 0  2
سشمیتا سین نے اچانک اپنی تاریخ پیدائش تبدیل کر دی

ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس ہونے کا اعزاز رکھنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اچانک اپنی تاریخ پیدائش تبدیل کر لاکھوں مداحوں کو تذبذب میں مبتلا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں جس کی وجہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بایو ہے جس میں ایک صارف اپنے متعلق تفصیلات یا خیالات تحریر کرتا ہے۔

سشمیتا سین کا انسٹاگرام بایو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ نے اپنی تاریخ پیدائش کچھ یوں تحریر کی ہے: (DOB: 27/02/2023)

ان کے مداح پریشان ہیں کہ انہوں نے یہ تبدیلی کیوں کی؟ کچھ کا خیال ہے کہ سشمیتا سین کی دوسری تاریخ پیدائش کا تعلق ان کو گزشتہ سال پڑنے والے دل کے دورے سے ہے جس کے بعد انہیں جینے کیلیے ایک اور زندگی ملی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سشمیتا سین کو فروری 2023 میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بارے میں انہوں نے ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔ سابق مس یونیورس کے ساتھ یہ افسوسناک واقعہ ویب شو ’آریہ‘ کے سیزن 3 کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

مارچ 2023 میں سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ مجھے کچھ دن پہلے دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انجیو پلاسٹی ہوئی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ماہر امراض قلب نے تصدیق کی کہ میرا دل بڑا ہے۔

سابق ​​مس یونیورس دو گود لی ہوئی بیٹیوں رینی اور علیسا کی ماں ہیں جنہیں انہوں نے بالترتیب 2000 اور 2010 میں گود لیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow