سر درد کی اصل وجہ کیا ہے؟ سائنسدانوں نے پتہ لگا لیا

’سر کا درد‘ سر میں اور اس کے ارد گرد تکلیف کے احساس کا نام ہے، اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم سر درد کی قسم کا تعین اس کے اس مقام پر منحصر ہے جہاں سے یہ پیدا ہوتا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے دماغ کی […]

 0  11
سر درد کی اصل وجہ کیا ہے؟ سائنسدانوں نے پتہ لگا لیا

’سر کا درد‘ سر میں اور اس کے ارد گرد تکلیف کے احساس کا نام ہے، اس کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں تاہم سر درد کی قسم کا تعین اس کے اس مقام پر منحصر ہے جہاں سے یہ پیدا ہوتا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے دماغ کی ایک نئی راہداری دریافت کی ہے جو سر درد کا باعث بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس دریافت سے درد شقیقہ کے علاج کے لیے نئی ادویات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔دنیا بھر میں 10 میں سے ایک شخص درد شقیقہ کا شکار ہے۔

ان مریضوں میں سے ایک چوتھائی تکلیف دہ حسی عوامل کی بھی نمائش کرتے ہیں۔ ان میں چمکتی ہوئی آنکھیں، اندھے دھبے، جھنجھلاہٹ کا احساس اور کسی چیز کا دوہرا وژن شامل ہے جو سر درد شروع ہونے سے پانچ سے 60 منٹ پہلے ظاہر ہو سکتا ہے۔

جسم میں موجود ہارمون دریافت جو دماغی بیماری سے بچنے میں مدد دیتے ہیں، ماہرین جانتے ہیں کہ دماغی سرگرمی کی معطلی کی لہر درد شقیقہ کا سبب بنتی ہے، لیکن اس کا طریقہ کار ابھی تک واضح نہیں ہے۔

سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح دماغ میں مادوں اور سگنلز کا بہاؤ درد شقیقہ کا سبب بنتا ہے۔

امریکہ کی یونیورسٹی آف روچیسٹر کے محققین نے کہا ہے کہ تحقیق کے نتائج کو ایک نئی قسم کی درد شقیقہ کی دوا کے لیے بنیاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow