سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوور میں 189 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا نے 190 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں […]

 0  0
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اوور میں 189 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا نے 190 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں حاصل کرلیا، تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں لنکن ٹائیگرز کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کی جانب سے تین تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کے کوچ جیسن گلیسپی، کپتان شان مسعود نے پچ کا معائنہ کیا۔پچ کو 5دن بڑے پنکھوں اور 2دن ہیٹر سے خشک کیا گیا۔

پاکستان کے لئے بیٹنگ آرڈر میں کپتان شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، کامران غلام، سعود شکیل اور محمد رضوان شامل ہیں۔

بولنگ میں ساجد خان، نعمان علی اور زاہد محمود اصل ہتھیار ہوں گے جبکہ عامر جمال اور سلمان علی آغا بیٹنگ اور بولنگ کی دہری ذمہ داری نبھائیں گے۔

سوشل میڈیا کے ایکسپرٹ نہیں ہم بھارتی ٹیم کو سلیکٹ کرتے ہیں، گوتم گمبھیر

انگلش ٹیم میں بھی پچ کو مد نظر رکھتے ہوئے تین اسپنرز جیک لیچ، شعیب بشیر اور ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow