سب سے مزیدار کیک تیار کرنے کیلیے کمپنیوں میں ٹھن گئی
لاس اینجلس: ہالی وڈ کی ملٹی اسٹار کامیڈی فلم ’انفروسٹڈ‘ کا ٹریلیر جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیری سین فیلڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’انفروسٹڈ‘ 3 مئی 2024 کو مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔ اس کی کہانی ناشتے کیلیے سب سے مزیدار […]
لاس اینجلس: ہالی وڈ کی ملٹی اسٹار کامیڈی فلم ’انفروسٹڈ‘ کا ٹریلیر جاری کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیری سین فیلڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’انفروسٹڈ‘ 3 مئی 2024 کو مقبول ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
اس کی کہانی ناشتے کیلیے سب سے مزیدار کیک تیار کرنے کے گرد گھومتی ہے جس کیلیے پیسٹری بنانے والی کمپنیوں میں ٹھن جاتی ہے۔ کاروباری حریفوں میں کون سبقت لے جائے گا؟ یہ جاننے کیلیے 3 مئی تک انتظار کرنا پڑے گا۔
فلم کی کاسٹ میں جیمز مارسڈن، میلیسا میکارتھی اور ہیو گرانٹ شامل ہیں جبکہ سپائیک فریسٹن، بیری مارڈر اور اینڈی رابن نے اس کا اسکرپٹ تیار کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟