سارہ خان کو فلک شبیر نے شادی کی سالگرہ پر کیا قیمتی تحفہ دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے شادی کے چار سال مکمل ہونے کا جشن منالیا۔ سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ’رقص بسمل‘ کو بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی، جن میں انکی عمران اشرف کیساتھ آن اسکرین کیمسٹری نے لوگوں کو […]

 0  2
سارہ خان کو فلک شبیر نے شادی کی سالگرہ پر کیا قیمتی تحفہ دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے شادی کے چار سال مکمل ہونے کا جشن منالیا۔

سارہ خان نے متعدد مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ’رقص بسمل‘ کو بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی، جن میں انکی عمران اشرف کیساتھ آن اسکرین کیمسٹری نے لوگوں کو بہت زیادہ متاثر کیا۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متعدد بار اس حوالے سے بتایا ہے کہ فلک ان کو ہر روز گلاب اور دیگر پھولوں سے سجے گلدستے دیتے ہیں اور انہیں فلک کی یہ عادت بہت زیادہ پسند ہے۔

گلوکار فلک نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنی اہلیہ کیساتھ لندن میں یادگار لمحات گزارتے دیکھا گیا جس میں یہ دونوں ڈنر نائٹ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

فلک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنی اہلیہ کو شادی کی چوتھی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کیپشن میں لکھا کہ،اس خوبصورت عورت کو شادی کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو جس نے میری پوری زندگی میں رنگ بھر دیئے۔

سارہ خان کا رونے کے کردار سے متعلق انکشاف

شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر فلک شبیر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے آئی فون 16 پرو میکس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سارہ کو ٹیگ کیا اور بتایا کہ شادی کی سالگرہ پر یہ آپکے لیے ایک تحفہ ہے۔

یاد رہے کہ یہ خوبصورت جوڑا 16 جولائی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا، 8 اکتوبر 2021 کو ان کے گھر بیٹی عالیانہ کی پیدائش ہوئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow