سارہ خان کا رونے کے کردار سے متعلق انکشاف
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بتایا ہے کہ وہ ڈراموں میں رونے کے کردار کے لیے کیا حربہ استعمال کرتی ہیں۔ اداکارہ سارہ خان متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں اور ان کرداروں کے دوران انہیں کئی مرتبہ رونا بھی ہوتا ہے جس سے متعلق اداکارہ نے بتایا ہے کہ […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے بتایا ہے کہ وہ ڈراموں میں رونے کے کردار کے لیے کیا حربہ استعمال کرتی ہیں۔
اداکارہ سارہ خان متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں اور ان کرداروں کے دوران انہیں کئی مرتبہ رونا بھی ہوتا ہے جس سے متعلق اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ رونے کے لیے کیا کرتی ہیں۔
برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران سارہ خان نے انکشاف کیا کہ ڈراموں میں رونے کی بہترین اداکاری والے مناظر میں انہوں نے ہمیشہ مصںوعی حربے استعمال کیے ہیں کیونکہ ان کے لیے رونا بہت مشکل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی، میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔
سارہ خان نے کہا کہ ڈائریکٹر اکثر مجھ سے کہتے ہیں کہ اپنے ساتھ ہونے والے کسی غمگین واقعے کے بارے میں سوچیں اور اس سے خود کو جوڑ کر روئیں لیکن میں انہیں کہتی ہوں کہ میں رو نہیں سکتی۔‘
اداکارہ نے بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں لیکن مجھے رونا اچھا نہیں لگتا۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر بیٹی عالیانہ اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟