سابق کرکٹر اعجاز احمد نے دل آزاری پر پختونوں سے معذرت کرلی
سابق قومی کرکٹر اعجاز احمد نے دل آزاری پر پختونوں سے معذرت کرلی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں قابل اعتراض گفتگو پر اعجاز احمد نے وضاحت پیش کی اور معذرت بھی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ شاید اپنی بات ٹھیک طرح سمجھا نہیں سکا، زندگی بھر کبھی تعصب کی بات […]
سابق قومی کرکٹر اعجاز احمد نے دل آزاری پر پختونوں سے معذرت کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں قابل اعتراض گفتگو پر اعجاز احمد نے وضاحت پیش کی اور معذرت بھی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ شاید اپنی بات ٹھیک طرح سمجھا نہیں سکا، زندگی بھر کبھی تعصب کی بات نہیں کی، وسیم جونیئر، حارث، حیدر علی میرے ہاتھوں سے نکلے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ جنید خان نے پہلا انڈر 19 ٹور میرے ساتھ کیا تھا، کے پی کے کھلاڑی اچھی جسامت والے اور طاقتور ہیں، میرا مقصد یہ تھا کہ انہیں کرکٹ کی ایجوکیشن دی جائے۔
اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے پی میں ہائی پرفارمنس سینٹر بنائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟