رہائشی علاقے میں تیندووں کی موجودگی نے خوف پھیلا دیا
بھارت میں رہائشی علاقے کے باہر چار تیندووں کی موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 مارچ کو مہاراشٹر کے چندرپور کے رہائشی علاقے میں چار تیندووں کو گھومتے دیکھا گیا۔ یہ منظر آرڈیننس 4 فیکٹری کے افسر نوین گہلوت کے بنگلے کے قریب دیکھا گیا جسے بعد میں […]
بھارت میں رہائشی علاقے کے باہر چار تیندووں کی موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 مارچ کو مہاراشٹر کے چندرپور کے رہائشی علاقے میں چار تیندووں کو گھومتے دیکھا گیا۔
یہ منظر آرڈیننس 4 فیکٹری کے افسر نوین گہلوت کے بنگلے کے قریب دیکھا گیا جسے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا۔
ویڈیو میں تیندووں کو بنگلے کے احاطے میں آزادانہ گھومتے دیکھا جاسکتا ہے، تیندووں کو علاقے سے باہر نکلتے ہوئے گیٹ پر چھلانگ لگاتے بھی دیکھا گیا۔
تیندووں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر میں ایسی جگہوں پر رہوں گا تو مجھے پریشانی ہوگی، مجھے رات گئے باہر نکلنے کی عادت ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ اگر میں سڑک کے کنارے چلتے یا سائیکل چلاتے ہوئے کسی تیندوے کو دیکھوں تو کیا ردعمل ظاہر کروں گا۔‘
تیسرے شخص تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا تیندوے انسانوں پر حملہ کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟