روینہ ٹنڈن نے گووندا سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

90کی دہائی کی کامیاب ترین سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گووندا کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیسا ٹیلنٹ ملنا اب ناممکن ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل اُس طرح کی فلمیں نہیں بن رہیں جیسے 90 کی دہائی میں […]

 0  1
روینہ ٹنڈن نے گووندا سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

90کی دہائی کی کامیاب ترین سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گووندا کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جیسا ٹیلنٹ ملنا اب ناممکن ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل اُس طرح کی فلمیں نہیں بن رہیں جیسے 90 کی دہائی میں ہوا کرتی تھیں۔ کیونکہ میرا نہیں خیال کہ گووندا جیسا اداکار آج تک کوئی اور پیدا ہوا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا گووندا کی اداکاری مثالی تھی، جوشخص آپ کو ہنسا ہنسا کہ ایک ہی سین میں رلا بھی دے، میں نے آج تک ایسا اداکار نہیں تھا۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ وہ کامیڈی کے سین کرتے کرتے کس طرح رلادینے والے کردار میں چلے جاتے، میں آج بھی اس پر حیران ہوں۔

وہ جب پر فارم کررہے ہوتے تھے میں انہیں دیکھتی رہتی تھی اور جتنی میں نے مزاحیہ اداکاری سیکھتی وہ چی چی (گووندا) سے سیکھی ہے، اُن کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار گووندا کا حادثاتی طور پر گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد بیان سامنے آیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اسپتال سے ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کراکر اپنے چاہنے والوں کو صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

معروف اداکار نے تصدیق کی کہ ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ سے گولی نکال دی ہے اور وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔

اداکار کا اپنے ریکارڈڈ پیغام میں کہنا تھا کہ میں گووندا ہوں، میرے چاہنے والوں، میرے والدین اور خدا کی مہربانی سے، میں اب بہتر محسوس کررہا ہوں۔

جویریہ عباسی کا اپنے دوسرے شوہر سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

اُنہوں نے کہا کہ مجھے گولی لگنے سے زخم آیا ہے لیکن میں اب ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، ڈاکٹروں نے گولی نکال دی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow