روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ کے بعد اگلا منصوبہ کیا ہے؟
بھارت کے ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما اور بیٹر ویرات کوہلی ریٹائرمنٹ کے بعد کیا منصوبہ بندی کررہے ہیں، نئی میڈیا رپورٹس سامنے آگئیں۔ آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کے بعد کوہلی اور روہت میں سے کسی کی بھی ریٹائرمنٹ حیران کن نہیں تھی کیوں کہ روہت 37 سال کے ہوچکے ہیں جبکہ […]
بھارت کے ورلڈکپ فاتح کپتان روہت شرما اور بیٹر ویرات کوہلی ریٹائرمنٹ کے بعد کیا منصوبہ بندی کررہے ہیں، نئی میڈیا رپورٹس سامنے آگئیں۔
آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 جیتنے کے بعد کوہلی اور روہت میں سے کسی کی بھی ریٹائرمنٹ حیران کن نہیں تھی کیوں کہ روہت 37 سال کے ہوچکے ہیں جبکہ کوہلی نومبر میں 36 سال کے ہوں گے، دونوں نے کم از کم ڈیڑھ دہائی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے گزاری ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں نے نوجوان کرکٹرز کو موقع فراہم کردیا ہے، تاہم یقینی طور پر دونوں اب بھی T20 فرنچائز کرکٹ میں نظر آئیں گے، وہ مکمل طور پر اس فارمیٹ سے دور نہیں ہو رہے ہیں شائقین انھیں آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھ سکیں گے۔
بھارت کے دونوں سپراسٹار پلیئرز ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کے لیے اب بھی قومی ٹیم کو دستیاب ہونگے جبکہ ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں دونوں ابھی بھی بھارت کے لیے اہم ہیں۔
بھارت کو آئندہ سال پاکستان میں 50 اوور کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنا ہے اور روہت اور کوہلی دونوں ہی اس ٹیم کا لازمی حصہ ہونگے۔
کرکٹ کے سب سے مشکل فارمیٹ ٹیسٹ میں بھی دونوں بھارت کی نمائندگی کریں گے، بھارت کا اگلا ٹیسٹ اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی ہوم سیریز ہے اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف مزید تین ٹیسٹ میچز کی سریرز ہے
اس کے بعد بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوجائے گی جہاں اسے پانچ ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں، اگر وہ ان میچز میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو لگاتار تیسری بار عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل سکتی ہے۔
ان تمام ٹیسٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کرکٹ اب بھی روہت شرما اور ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتا دیکھ سکیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟