رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی لیکن۔۔۔۔ نوال سعید نے کیا کہا؟
پاکستان کی معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔ نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔ اداکارہ نوال سعید نے نام لیے بغیر کہا ہے کہ انہیں […]
پاکستان کی معروف اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ رومانوی کردار ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی۔
نوال سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔
اداکارہ نوال سعید نے نام لیے بغیر کہا ہے کہ انہیں ڈراموں میں ساتھی اداکار کے ساتھ رومانوی کردار کرنے کے دوران محبت ہوگئی تھی لیکن بعد میں راہیں جدا کرلیں۔
نوال سعید نے کہا کہ میں نے کئی رومانوی ڈرامے کیے ہیں اور کبھی کبھار حقیقت میں بھی ایسے ڈراموں کے کردار سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔
نوال سعید نے کسی مخصوص ڈرامے یا اداکار کا نام نہیں لیا البتہ یہ بتایا کہ صرف ایک مرتبہ ایسا ہوا تھا کہ انہیں ساتھی اداکار سے محبت ہوگئی تھی جو صرف کچھ وقت کے لیے تھی۔
نوال سعید نے وضاحت میں کہا کہ ساتھی اداکار کے ساتھ دن کے 12 گھنٹے گزاریں، اتنا تو فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزارتے اور پھر ڈراموں میں رومانوی ڈائیلاگ ہوں تو محبت ہوجاتی ہے، یہ بہت نارمل بات ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ نوال سعید نے کئی فنکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن اداکار نور حسن کے ساتھ ان کی جوڑی کو اس حد تک سراہا گیا کہ بہت سے لوگ انہیں حقیقی جوڑے کے طور پر سمجھتے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟