اداکار بلال عباس خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ پاکستان کے مشہور اداکار بلال عباس خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمرہ کی ادائیگی سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔ View this post on Instagram A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk) تاہم اداکار […]
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
پاکستان کے مشہور اداکار بلال عباس خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمرہ کی ادائیگی سے متعلق کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی۔
تاہم اداکار کے مداح اور دیگر سوشل میڈیا پیجز پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں مکہ مکرمہ میں مطاف میں طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال عباس خان انتہائی عاجزی سے نظریں جھکا کر خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ان کی رمضان المبارک میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں افطاری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کسی نے شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شوبز اور کھیل سے وابستہ کئی پاکستانی ستاروں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟