رمضان میں معدے کو تیزابیت سے بچانے کا آسان طریقہ؟

رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے باعث اکثر افراد تیزابیت کی زد میں آجاتے ہیں، حالانکہ وہ افطار میں بہت پرہیز کرتے ہیں، تلی ہوئی چیزیں نہیں کھاتے، اس کے باوجود بھی سحری میں بہت زیادہ تیزابیت ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ دہی انسانی صحت کے لئے بہت مفید اور کیلشیم سے بھرپور […]

 0  5
رمضان میں معدے کو تیزابیت سے بچانے کا آسان طریقہ؟

رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے باعث اکثر افراد تیزابیت کی زد میں آجاتے ہیں، حالانکہ وہ افطار میں بہت پرہیز کرتے ہیں، تلی ہوئی چیزیں نہیں کھاتے، اس کے باوجود بھی سحری میں بہت زیادہ تیزابیت ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ دہی انسانی صحت کے لئے بہت مفید اور کیلشیم سے بھرپور غذا ہے، دوسرے الفاظ میں یہ ایک مکمل غذا ہے۔

معدے میں تیزابیت سے بچاؤ کے لیے دہی کی لسی انتہائی مفید ہے، اس سے معدہ بھی درست رہے گا، تیزابیت بھی نہیں ہوگی اور روزے میں آپ کو سارا دن نقاہت کا احساس بھی نہیں ہوگا۔

دہی… ایک کپ
چھوٹی الائچی…2 عدد
ست پودینہ…ایک چمچہ

ان تینوں کو بلینڈ کرکے لسی بناکر فریج میں رکھیں، سحری اور افطاری میں استعمال کریں اور معدے کی تیزابیت سے چھٹکارا پائیں۔

ماہ صیام اُمّت مسلمہ کے لیے توانائی راحت اور زندگی کا پیغام لے کر آتا ہے، اس ماہ مقدس میں سنگین امراض میں مبتلا افراد کیلئے روزے رکھنا کسی امتحان سے کم نہیں۔

ان امراض میں بلند فشارِ خون، ذیابطیس، امراضِ تنفّس، تپِ دق یا ٹی بی، معدے اور آنتوں کا السر یا تیزابیت، گردے اور پتّے کی پتھری، ہرنیا، مِرگی، جگر کا ورم یا ہیپاٹائیٹس اور مختلف نفسیاتی امراض سرفہرست ہیں۔

آدھا گلاس پانی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بڑھا ہوا پیٹ اندر

ماہرین کا کہنا ہے کہ معالج کے مشورے کے بعد اِن تمام امراض کے ساتھ روزہ رکھنا ممکن ہے لیکن سحر و افطار میں دوا کا استعمال لازم ہوتا ہے اور ادویات کے اوقات مقرّر کیے جاسکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow