لیلیٰ واسطی کا اپنی مرحومہ والدہ کے آخری وقت سے متعلق دردناک انکشاف
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ لیلیٰ اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ لیلی واسطی کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ واداکارہ طاہرہ واسطی کے ساتھ آخری لمحات کے بارے میں بات کی۔ لیلیٰ واسطی نے […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ لیلیٰ اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ لیلی واسطی کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ واداکارہ طاہرہ واسطی کے ساتھ آخری لمحات کے بارے میں بات کی۔
لیلیٰ واسطی نے کہا کہ جب میں نے گھٹنے کی سرجری کرائی تو مجھے میری والدہ نے کال کی اور کہا میرے پاس مدد کے لیے گھر پر کوئی نہیں ہے، ان کی یہ بات سن کر میں جذباتی ہو گئی اور فوراً اپنی خراب صحت کے باوجود ان سے ملنے گئی۔
اداکارہ نے بتایا کہ امریکا جانے کے بعد میں نے اپنی ماں کے ساتھ ایک مہینہ گزارا اور وہ مجھے دیکھ کر جلد ہی ٹھیک ہو گئی تو میں واپس امریکا آگئی لیکن پھر مارچ میں میری والدہ نے دوبارہ کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انکا وقت آگیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے اسی وقت پاکستان کی فلائٹ لی اور آخری لمحات میں ان کے ساتھ وقت گزارا، جب ان کی حالت بلکل ٹھیک نہیں تھی تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں میڈیا اور باہر کے لوگوں کو اپنی والدہ کا چہرہ نہیں دیکھنے دوں گی۔
لیلیٰ واسطی نے انکشاف کیا کہ ’ دیکھتے ہی دیکھتے میری والدہ کی خراب حالت کی خبر میڈیا پر گردش کرنے لگی جس کے باعث میں پریشان ہوگئی تھی، میں نے لوگوں سے سوال کیا کہ آپ نے انہیں ساری زندگی اسکرین پر دیکھا تھا؟ اب آپ انہیں ان کے آخری لمحات میں کیوں دیکھنا چاہتے ہیں؟ ‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’انتقال کے بعد اسپتال کے باہر موجود لوگوں کی وجہ سے میں نے اپنی والدہ کو کولڈ اسٹوریج میں رکھنے کا فیصلہ کیا، میں نے صرف خاندان کے چند لوگوں کو اجازت دی کہ وہ والدہ کا چہرہ دیکھ لیں اس وقت میں چھوٹی تھی لیکن والدہ کے انتقال کے فوراً بعد میں نے یہ سارے فیصلے لینے شروع کر دیے تھے‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ لیلیٰ واسطی پاکستان کے معروف جوڑے رضوان واسطی اور طاہرہ واسطی کی بیٹی ہیں جو اپنے دور میں انڈسٹری کے ستارے تھے، لیلی واسطی نے اپنا زیادہ تر وقت امریکہ میں گزارا لیکن حال ہی میں انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟