پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ جنھیں امریکی یونیورسٹی سے بڑا اعزاز مل گیا
کراچی: پاکستانی پروفیسر محمد واسع نے نیورولوجی میں ’ایڈووکیٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ طب میں نیورولوجی کے پروفیسر محمد واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی فار گلوبل پیشنٹ اینڈ نیورولوجی ایڈووکیسی کی جانب سے کولوراڈو میں ’ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا […]
کراچی: پاکستانی پروفیسر محمد واسع نے نیورولوجی میں ’ایڈووکیٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی کے شعبہ طب میں نیورولوجی کے پروفیسر محمد واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی فار گلوبل پیشنٹ اینڈ نیورولوجی ایڈووکیسی کی جانب سے کولوراڈو میں ’ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔
وہ پہلے پاکستانی نیورولوجسٹ جنھیں امریکی یونیورسٹی سے یہ اعزاز ملا، پروفیسر محمد واسع کنسلٹنٹ نیورولوجسٹ ہیں، جو جنرل نیورولوجی اور فالج میں مہارت رکھتے ہیں، وہ بطور صدر پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور حال ہی میں ورلڈ فیڈریشن آف نیورولوجی کے ٹرسٹی اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کے فیلو کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
نیورل سائنسز اور نیورل امیجنگ میں پروفیسر واسع نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں متعدد ٹاسک فورسز اور ایڈوائزری کمیٹیوں کی سربراہی کی ہے، انھوں نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا ”میں اپنے ساتھیوں اور طلبہ کے ساتھ مل کر تحقیق اور ایڈووکیسی کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے آغا خان یونیورسٹی کی طرف سے فراہم کیے گئے وسیع مواقع اور تعاون کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔“
ان کا تازہ ترین اعزاز اعصابی علوم کے شعبے میں مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مرحوم ڈاکٹر اور سماجی رہنما کینتھ ایم ویسٹے جونیئر کی پیروی کرنا ہے جن کے نام سے یہ ایوارڈ منسوب ہے۔ ڈین میڈیکل کالج، آغا خان یونیورسٹی ڈاکٹر عادل حیدر نے کہا ”ہمیں فخر ہے کہ پروفیسر محمد واسع ہماری نیورولوجی فیکلٹی کے ایک قابل احترام رکن ہیں۔‘‘
اس ایوارڈ سے قبل پروفیسر واسع کو امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی کا ٹیچرز ریکگنیشن ایوارڈ اور ایڈووکیسی لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ، پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی کا ممتاز استاد ایوارڈ، نیز پاکستان اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے جونیئر ایوارڈ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟