رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈی سوزا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑی رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈی سوزا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار رتیش دیش مکھ سے دلچسپ ویڈیو شیئر کی اور مداحوں سے اپیل کی کہ یہ اپنی سنسکاری بیویوں کو ٹیگ کریں۔ ویڈیو میں کہا جاتا ہے کہ ساری دنیا […]

 0  4
رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈی سوزا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف اداکار جوڑی رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ڈی سوزا کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار رتیش دیش مکھ سے دلچسپ ویڈیو شیئر کی اور مداحوں سے اپیل کی کہ یہ اپنی سنسکاری بیویوں کو ٹیگ کریں۔

ویڈیو میں کہا جاتا ہے کہ ساری دنیا گھوم لو بھارتی پتنی (بیوی) کی طرح سنسکاری بیوی آپ کو کہیں نہیں ملے گی۔‘ یہ سن کر جنیلیا مسکرانے دیتی ہیں۔

مزید کہا جاتا ہے کہ ہماری پتنی کبھی بھی غصے میں اپنے پتی کو اے گدھے، اوئے گدھے، سن گدھے نہیں بولتی بلکہ شارٹ کٹ میں بولتی ہیں اے جی مطلب ابے گدھے، مطلب اوئے گدھے، سنو جی مطلب سنو گدھے۔‘

یہ سننا تھا کہ جنیلیا دیش مکھ چہرہ چھپانے لگ جاتی ہیں جبکہ رتیش ان کی طرف غصے سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔

رتیش کی دلچسپ ویڈیو کی ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow