رات بھر جاگنا کتنا نقصان دہ ہے؟

رات کے اوقات میں نیند پوری کرنا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری قرار دیا جاتا ہے کیونکہ جسم اور دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے رات میں 7 سے 9 گھنٹے سونا ضروری ہے۔ یہ بات شک و شبے سے بالا تر ہے کہ مناسب دورانیے کی نیند ہم میں سے ہر ایک […]

 0  18

رات کے اوقات میں نیند پوری کرنا انسانی صحت کے لیے بہت ضروری قرار دیا جاتا ہے کیونکہ جسم اور دماغ کو صحت مند رکھنے کے لیے رات میں 7 سے 9 گھنٹے سونا ضروری ہے۔

یہ بات شک و شبے سے بالا تر ہے کہ مناسب دورانیے کی نیند ہم میں سے ہر ایک کیلئے انتہائی اہم ہے اور رات کو دیر تک جاگنا جہاں جسمانی صحت کیلئے تباہ کن ہے وہیں ذہنی صحت بھی بہت متاثر ہوتی ہے۔

ایسی صورت حال میں اگر کوئی شخص ایک رات نہیں سوتا ہے تو اس کے لیے اس نقصان کی تلافی ایک دو دن میں ممکن نہیں ہے۔

نیند آپ کی عمر اور انفرادی ضروریات کے مطابق مختلف ہوتی ہے، عام طور پر اسکول کے بچوں کے لیے 9-11 گھنٹے، نوعمروں کے لیے 8-10 گھنٹے، 18-64 سال کے لوگوں کے لیے 7-9 گھنٹے، اور 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے 7-8 گھنٹے کی نیند کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

نیند کیوں ضروری ہے؟

ایسی حالت میں اگر کسی شخص کو پوری نیند نہیں آتی ہے تو اس کی صحت کو کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ نیند کی کمی آپ کے جسم کو کئی طریقوں سے متاثر کر سکتی ہے۔ اچھی نیند صحت کی نیند مدافعتی افعال، دماغی افعال، ہارمون ریگولیشن، میٹابولک فنکشن، بلڈ پریشر اور دل کے کام کے لیے ضروری ہے۔

ہاضمے پر برا اثر پڑتا ہے

رات بھر جاگنے سے ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے جس سے زیادہ بھوک لگتی ہے اور کیلوریز سے بھرپور غذا کھانے کا دل کرتا ہے۔ رات کو دیر سے ہائی کیلوریز والے فاسٹ فوڈ وغیرہ کھانے سے وزن بڑھتا ہے اور اس سے دیگر مسائل جنم لیتے ہیں۔

کم نیند لینے کے نقصانات

نیند کی کمی کی وجہ سے کینسر، فالج، امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بہت حد تک بڑھ جاتا ہے۔ نیند کی کمی دماغی بافتوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور آہستہ آہستہ یادداشت کمزور ہونے لگتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔ نیند کی کمی کی وجہ سے جسم میں توانائی نہیں رہتی اور جسم میں تھکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ نیند کی کمی سے سر درد، توجہ کی کمی، چڑچڑاپن اور ہارمونل عدم توازن کا باعث بنتی ہے۔ یہی نہیں نیند کی کمی آپ کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ لمبے عرصے تک نیند کی کمی ہو تو یہ دل، دماغ اور جسم کے تمام اہم اعضاء کو متاثر کرتی ہے اور بیماریوں کو جنم دیتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow