دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟
بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم میں حقیقی زندگی کی جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ساتھ کاسٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ انسٹاگرام لائیو سیشن میں فلمساز کرن جوہر نے ان رپورٹس کا جواب دیا جس سے متعلق کہا جارہا تھا کہ وہ راج کپور کی 60 کی دہائی کے […]
بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم میں حقیقی زندگی کی جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ساتھ کاسٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔
انسٹاگرام لائیو سیشن میں فلمساز کرن جوہر نے ان رپورٹس کا جواب دیا جس سے متعلق کہا جارہا تھا کہ وہ راج کپور کی 60 کی دہائی کے رومانوی میوزیکل ’سنگم‘ کے ری میک پر کام کررہے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ میں نے اپنا اسکرین پلے تقریباً مکمل کرلیا ہے اور فلم رواں سال کے آخر تک فلور پر جائے گی۔
’سنگم‘ کے ریمیک کے بارے میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کرن جوہر نے تصدیق کی کہ میں محبت کی کہانی نہیں بنا رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میری محبت کی کہانی کے کوٹے میں تھوڑا سا وقفہ لینے کی ضرورت ہے لیکن جو فلم لکھ رہا ہوں اس میں یقینی طور پر ایک مضبوط محبت کی کہانی شامل ہے۔
کرن جوہر نے کہا کہ محبت ایک ایسی چیز ہے جو میں موسیقی کے بغیر نہیں کرسکتا تاہم یہ سب ہمیشہ میرے سنیما کا ایک بہت بڑا حصہ رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2018 میں شادی میں بندھن میں بندھنے والے دپیکا اور رنویر آخری بار کامیڈی فلم ’سرکس‘ کے گانے ’کرنٹ لگا رے‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔
رنویر اور دپیکا نے کپل دیو کی بائیو پک ’83‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
اگرچہ ابھی تک سنگم کے ریمیک کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن شائقین انہیں روہت شیٹھی کی ’سنگھم اگین‘ میں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟