دنیا کا سب سے لمبا کتا چل بسا، ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں سب سے لمبے قد کا اعزاز پانے والا کتا چار سال کی عمر میں چل بسا، کیون نامی گریٹ ڈین کو دنیا کے سب سے لمبے کتے کا تاج پہنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کیون جو کہ ایک 4 سالہ گریٹ ڈین نسل سے تعلق رکھنے والا کتا ہے کو حال ہی […]

 0  2
دنیا کا سب سے لمبا کتا چل بسا، ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں سب سے لمبے قد کا اعزاز پانے والا کتا چار سال کی عمر میں چل بسا، کیون نامی گریٹ ڈین کو دنیا کے سب سے لمبے کتے کا تاج پہنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیون جو کہ ایک 4 سالہ گریٹ ڈین نسل سے تعلق رکھنے والا کتا ہے کو حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے لمبا کتا قرار دیا۔

گریٹ ڈین نسل سے تعلق رکھنے والے کتے بڑے قد و قامت کے باوجود بہت دوستانہ، وفادار اور نرم رویے کے حامل جانور ہیں۔

عام کتوں کی نسبت بہت زیادہ لمبا اور طاقتور دکھائی دینے والا یہ کتا لوگوں کو بہت بہادر اور خوفناک لگتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت حساس اور ڈرپوک ہے، وہ شور شرابے سے بہت ڈرتا ہے، اس کی مالکہ ٹریسی وولف کا کہنا ہے کہ ویکیوم کلینر کا شور بھی اسے پاگل کر دیتا ہے۔

Dog

ٹریسی وولف نے اپنے کتے کے بارے میں بتایا کہ اسے اپنے دوست بنانے میں مشکل ہوتی ہے کیونکہ دوسرے کتے اس کے قد سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 4سالہ گریٹ ڈین ’کیون‘ کی مالکہ ٹریسی وولف اپنے شوہر، دو بچوں، تین پالتو بلیوں، چار کتوں اور متعدد مرغیوں، بکریوں اور گھوڑوں کے ساتھ امریکی ریاست آئیووا کے ایک فارم پر رہائش پذیر ہے۔

World’s Tallest

ٹریسی وولف نے بتایا کہ سال 2019 میں سوشل میڈیا پر ایک اشتہار میں کتے کے اس بچے کو اسے دیکھ کر خرید لیا، انہوں نے بتایا کہ میرے بچوں نے اس کتے کا نام شہرہ آفاق فلم ہوم الون کے مرکزی کردار کیون میک کالیسٹر کے نام پر رکھا تھا۔

Kevin

کیون کا شروع ہی سے ٹریسی کے بیٹے الیگزینڈر کے ساتھ خاص تعلق تھا اور اسی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ تک پہنچنے کا خیال بھی آیا۔

شروع کے دنوں میں کیون کے اتنا لمبا ہونے کے کوئی آثار نہیں تھے لیکن جب وہ ایک سال ہوا تو ہم پر یہ بات واضح ہوچکی تھی کہ یہ کتا غیرمعمولی طور پر لمبا ہوگا، کیون صرف بڑھا ہی نہیں بلکہ بڑھتا ہی چلا گیا۔

ٹریسی وولف نے بتایا کہ اس نسل کے کتوں کا اوسط قد تقریباً 2 فٹ، 6 انچ (76,2 سینٹی میٹر) تک ہوتا ہے جبکہ کیون کا قد 3 فٹ اور 2 انچ (96,52 سینٹی میٹر) کا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی معصومیت کا یہ عالم تھا کہ بلی کے بچوں سے بھی ڈرجاتا تھا ذرا کی سی بات پر بےچین اور گھبرا جایا کرتا تھا۔

انہوں نے افسردگی کے عالم میں بتایا کہ بدقسمتی سے کیون بدھ کی صبح معدے کی ہنگامی سرجری کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow