دانش تیمور نے شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا، ویڈیو وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اہلیہ کے ہمرام فارم پر خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا […]
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا آئیکونک اسٹائل اپنالیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اہلیہ کے ہمرام فارم پر خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار دانش تیمور اسٹرابیریز کھاتے اور سورج مکھی کے پھولوں کے باغ میں شاہ رخ خان کا سگنیچر پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔
ویڈیو میں دانش تیمور اسی طرح پوز دیتے نظر آئے جس طرح فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں شاہ رخ خان نے اپنی ’سمرن‘ کو دیکھ کر دیا تھا۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اچھی یادیں دل کا لازوال خزانہ ہیں‘، اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شاہ رخ خان کی مشہور فلم’ویر زارا‘ کا گانا ’میں یہاں ہوں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دانش تیمور آج کل اپنی اہلیہ، اداکارہ عائزہ خان اور بچوں کے کے ہمراہ برطانیہ میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور وہاں سے دونوں اپنی فیملی کے ساتھ گزرنے والے خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟