دادی نے نومولود کو دودھ میں شراب ملا کر پلادی
اٹلی میں دادی نے نومولود کو دودھ میں شراب ملا کر پلادی جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اٹلی کے شہر برنڈیسی میں پیش آیا جہاں دادی نے پوتے کے پاؤڈر ملک میں پانی جگہ غلطی سے شراب ملادی۔ پانی اور شراب کی […]
اٹلی میں دادی نے نومولود کو دودھ میں شراب ملا کر پلادی جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اٹلی کے شہر برنڈیسی میں پیش آیا جہاں دادی نے پوتے کے پاؤڈر ملک میں پانی جگہ غلطی سے شراب ملادی۔
پانی اور شراب کی بوتل کا رنگ ایک جیسا ہونے کے سبب دادی سے یہ غلطی ہوگئی۔
بچے نے شروع میں شراب سے بنا دودھ پی لیا لیکن ذائقہ الگ محسوس ہونے پر اس نے اسے پینا چھوڑ دیا۔
دودھ سے شراب کی مہک آنے پر دادی نے بوتل کو سونگھا تو ہکا بکا رہ گئیں اور پوتے کو لے کر سیدھی اسپتال جاپہنچیں۔
بچے کی حالت غیر ہونے پر اسی فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق شراب ملا دودھ پینے سے بچہ کومہ میں چلا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟