خبردار: یہ 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلی ہیں
لاہور: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں فروخت ہونے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلی ہیں۔ پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق جعلی ادویات میں بانجھ پن کے علاج اور زخموں پر لگانے والی ادویات شامل ہیں، اور 4 انجیکشنز میں مختلف مواد […]
لاہور: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں فروخت ہونے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلی ہیں۔
پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق جعلی ادویات میں بانجھ پن کے علاج اور زخموں پر لگانے والی ادویات شامل ہیں، اور 4 انجیکشنز میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے ہیں، جو کہ سرجریز اور مرگی کے دوروں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 4 مختلف برانڈز کے سیرپس بھی غیر معیاری نکلے ہیں، تمام غیر معیاری سیرپس کھانسی اور نزلے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جن میں ایتھینائل گلائیکول کی تعداد ممنوعہ مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی۔
جعلی دواؤں میں انسپٹا فارماسیوٹیکلز کی کیریون ٹیبلٹ، رحمان فارما کا پائیوڈین سلوشن جب کہ غیر معیاری ادویات میں Fynk فارماسیوٹیکلز کا تیار کردہ واٹر فار انجیکشن، پی ڈی ایچ لیبارٹریز کا انجیکشن وائبیان، میڈیسیو فارماسیوٹیکلز کا کیٹوسیو انجیکشن، ایٹکو لیبارٹریز کا انجیکشن ایپیگران، پی ڈی ایچ فارماسویٹکلز کا سیرپ ایلرفین، راسکو فارما کا سیرپ ریسڈریل، سیزا انٹرنیشنل کا سیرپ ٹوریکس ڈی ایم، رازی تھیوراپیوٹیکس کا سیرپ ٹیکسکول ڈی ایم شامل ہیں۔
ادویات کے غیر معیاری بیچز کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے کا حکم دے دیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے کہا ہے کہ 9 مختلف ادویات لاہور میں تیار ہو رہی تھیں، جب کہ 2 غیر معیاری ادویات کراچی میں تیار کی جا رہی تھیں، ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟