خبردار !! آپ کی جیب خطرناک مرض میں مبتلا کرسکتی ہے

انسان کے بیمار ہونے کی بے شمار وجوہات ہوتی ہیں جن میں بدپرہیزی، ناقص غذا کا استعمال سمیت کسی دوسرے شخص سے منتقل ہونے والے جراثیم بھی مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں۔ لیکن ایک وجہ ایسی بھی ہے جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سنی ہو کہ لباس میں موجود جیب بھی انسان […]

 0  3
خبردار !! آپ کی جیب خطرناک مرض میں مبتلا کرسکتی ہے

انسان کے بیمار ہونے کی بے شمار وجوہات ہوتی ہیں جن میں بدپرہیزی، ناقص غذا کا استعمال سمیت کسی دوسرے شخص سے منتقل ہونے والے جراثیم بھی مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں۔

لیکن ایک وجہ ایسی بھی ہے جو شاید آپ نے پہلے کبھی نہ سنی ہو کہ لباس میں موجود جیب بھی انسان کو بیمار کرنے کا بڑا سبب بن سکتی ہے۔

اس حوالے سے میڈیا پر پر گردش کرنے والی خبر نے سب کو حیران کردیا کہ مصر کی ایک خاتون ایسی بھی ہیں جن کو ان کے معالجین نے آگاہ کیا کہ ان کا درد ان کی جیب کی وجہ سے ہے۔

مذکورہ مصری خاتون اسپتال میں اپنے طبی معائنے کے لیے گئیں تو تفصیلی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے درد کی وجہ آپ کے برقعے میں موجود جیب ہے۔

رپورٹ کے مطابق 35سالہ اس مصری خاتون کو گزشتہ 6 ماہ سے کمر کے بالائی حصے اور گردن میں درد کی شکایت تھی وقتی طور پر علاج سے کچھ افاقہ ہوجایا کرتا تھا لیکن بعد ازاں صورتحال سنگین ہوتی چلی گئی اور بالآخر وہ اس درد سے نجات کے لیے اسپتال چلی گئیں۔

ڈاکٹروں کے پوچھنے پر اس باپردہ خاتون نے بتایا کہ وہ جس نوعیت کی ملازمت کرتی ہیں اس میں کئی گھنٹوں تک کرسی پر بیٹھنا پڑتا ہے اور جب وہ بیٹھتی ہیں تو عبایا کی پچھلی جیب میں بٹوہ، چابیاں اور دو عدد موبائل فونز بھی موجود ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھلی جیب میں بٹوہ یا موبائل وغیرہ رکھ کر بیٹھنے سے ریڑھ کی ہڈی کی پوزیشن تبدیل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے انسان کے کندھے اور گردن کے جوڑ میں بھی فرق پیدا ہوجاتا ہے۔

بعض مردوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ پتلون کی پچھلی جیب میں بٹوہ رکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ عادت کولہوں، ریڑھ کی ہڈی، کندھوں اور گردن میں درد اور ان کے جوڑوں میں بگاڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم پتلون کی پچھلی جیب میں بٹوہ رکھ کر بیٹھتے ہیں تو دونوں کولہوں کے توازن میں فرق آجاتا ہے، جس کی وجہ سے کولہے کے جوڑ پر دباﺅ پڑتا ہے۔

جب ہم مسلسل ایسا کرتے رہتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ریڑھ کی ہڈی اور کولہوں کی ہڈی کے جوڑ کے مقام پر بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ کولہوں کے عدم توازن کو متوازن رکھنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی اور گردن کے جوڑ پر بھی دباﺅ پڑتا ہے، یوں ان کے جوڑ بھی متاثر ہوجاتے ہیں جو شیاٹیکا درد کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

ماہرین صحت نے کمر درد میں مبتلا لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بٹوہ وغیرہ اپنی پتلون کی پچھلی جیب میں رکھنے کے بجائے سامنے والی جیب میں رکھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow