خاتون نے چاول پکائے تو وہ پلاسٹک کے نکلے! حقیقت کیا ہے؟

چاول اکثر گھروں میں بڑے ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں، تاہم اگر یہ چاول پلاسٹک کے نکل آئے تو بڑی مشکل ہوسکتی ہے۔ بھارتی ضلع پوڑی گڑھوال سئ ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ سرکاری سستے اناج کی دکان سے چاول […]

 0  2
خاتون نے چاول پکائے تو وہ پلاسٹک کے نکلے! حقیقت کیا ہے؟

چاول اکثر گھروں میں بڑے ذوق و شوق سے کھائے جاتے ہیں، تاہم اگر یہ چاول پلاسٹک کے نکل آئے تو بڑی مشکل ہوسکتی ہے۔

بھارتی ضلع پوڑی گڑھوال سئ ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ سرکاری سستے اناج کی دکان سے چاول خریدے۔ اس میں سے پلاسٹک کے چاول نکل رہے ہیں، خاتون کے مطابق اس نے چاول کو جلایا تو وہ تمام چاول گل گئے۔

مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی محکمہ بھی حرکت میں آگیا، محکمے واضح کیا کہ یہ پلاسٹک کے چاول نہیں بلکہ فورٹیفائیڈ چاول ہیں۔ ایف ایس ایس اے آئی کے طے کردہ پیرامیٹرز کے مطابق اس چاول کو عام چاول کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

سری نگر گڑھوال کے ریجنل فوڈ آفیسر وجے ڈوول کا کہنا تھا کہ ایسی گمراہ کن ویڈیوز اور معلومات سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ یہ چاول پلاسٹک کے نہیں ہیں بلکہ فورٹیفائیڈ چاول ہیں۔ گزشتہ دو تین سالوں سے مرکزی حکومت کی ہدایت پر راشن کارڈ ہولڈروں کو سرکاری سستا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

صارفین سے درخواست ہے کہ وہ چاولوں کو چننے، دھونے اور پکاتے وقت ان چاولوں کو نہ پھینکیں بلکہ اسے استعمال کریں تاکہ انھیں روزمرّہ کی خوراک میں آئرن، وٹامنز اور فولک ایسڈ کی مقدار متوازن طور پر مل سکے۔

فورٹیفائیڈ چاول ہے کیا؟

فورٹیفائیڈ چاول یا کرنل رائس مشینوں کے ذریعے چاول کی شکل میں عام چاولوں کو پیس کر اور اس میں فولاد، وٹامنز اور فولک ایسڈ ملا کر FSSAI کے طے کردہ پیرامیٹرز کے مطابق بنایا جاتا ہے۔

ہر 100 کلو چاول کے لیے، 1 کلو مضبوط چاول کے دانے شامل کیے جاتے ہیں، یہ چاول آئرن، وٹامنز اور فولک ایسڈ جیسے مائکرو نیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ آئرن خون کی کمی کو روکنے میں مددگار ہے، فولک ایسڈ خون کی تشکیل میں مددگار ہے اور وٹامن بی 12 اعصابی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow