حبا بخاری کا شہریار منور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
اداکارہ حبا بخاری نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں شہریار منور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں شہریار منور (سالار)، حبا بخاری (ایمان)، اور ارسلان نصیر (زین) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ حبا بخاری نے ڈرامے میں پہلی بار شہریار منور کے […]
اداکارہ حبا بخاری نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں شہریار منور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں شہریار منور (سالار)، حبا بخاری (ایمان)، اور ارسلان نصیر (زین) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
حبا بخاری نے ڈرامے میں پہلی بار شہریار منور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ شہریار منور بہت ہی مثبت شخص ہیں، پہلے میں سوچ رہی تھی کہ وہ فلموں میں کام کرچکے ہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا مجھے مسئلہ ہوگا لیکن وہ بہت اچھے ہیں اور تعاون کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم شوٹنگ کے دوران کیمسٹری بنانے کے لیے اسکرپٹ کی لائن پر بات کرتے تھے بہت سے اداکار ایسا نہیں کرتے لیکن شہریار منور کی یہ بات بہت اچھی ہے۔
’رد‘ کے ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں، جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔
واضح رہے کہ شہریار منور اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ مایا علی شامل تھیں۔
حبا بخاری بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، یشما گل، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟