حبا بخاری اور آریز احمد میں کون زیادہ کماتا ہے؟
پاکستان کے معروف اداکار آریز احمد نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ حبا بخاری ان سے زیادہ کماتی ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن ’شان سحر‘ پر مشہور شخصیت جوڑے آریز احمد اور حبا بخاری نے شرکت کی جہاں دونوں نے اپنے ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو […]
پاکستان کے معروف اداکار آریز احمد نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ حبا بخاری ان سے زیادہ کماتی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن ’شان سحر‘ پر مشہور شخصیت جوڑے آریز احمد اور حبا بخاری نے شرکت کی جہاں دونوں نے اپنے ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ اس جوڑی میں سے زیادہ سلیقہ شعار کون ہے؟ کون پیسے محفوظ کرتا ہے؟ کون گھر سجانے میں آگے آگے ہے؟ کون سب چیزوں کا خیال رکھتا ہے؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دونوں نے اپنا اپنا نام لیا اور کہا کہ میں زیادہ سلیقہ شعار ہوں، تاہم اداکار آریز نے کہا کہ ہم دونوں دل کھول کر خرچ کرتے ہیں لیکن حبا زیادہ پیسے محفوظ کرتی ہیں کیونکہ وہ زیادہ کماتی ہیں۔
اداکار نے اپنی بات کی مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو بیوی کی زیادہ آمدنی کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ یا کمترسمجھوں بلکہ مجھے اپنی بیوی پرفخر ہے۔
اس کے علاوہ شو میں گفتگو کے دوران حبا بخاری نے بتایا تھا کہ ہم دونوں میں یہ بات اچھی ہے کہ ہم لڑائی کے بعد کسی تیسرے کو شامل نہیں کرتے چاہے وہ ہمارے اپنے سگے رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اپنا مسئلہ اسی دن یا رات تک حل کرلیا جائے ورنہ دوسرے دن تو ختم ہو ہی جاتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 2022 اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟