جیکی شروف مداح کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار جیکی شروف سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں جیکی شراف کو ممبئی میں مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس […]

 0  3
جیکی شروف مداح کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار جیکی شروف سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے مداح کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں جیکی شراف کو ممبئی میں مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر بالی وڈ اسٹار نے منفرد لباس زیب تن کیا ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں دو چھوٹے سے گملے بھی ہیں۔

سیلفیاں بنوانے کے دوران ایک پرستار آگے بڑھا اور سیلفی لینے کی کوشش کی تو جیکی شروف نے اسے تھپڑ مارا اور اسے دوسری طرف کھڑے ہو کر سیلفی لینے کو کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اس سے قبل وہ کئی مداحوں کے ساتھ خوشی خوشی سیلفیاں بنواتے رہے۔ جیکی شروف نے ایک مداح کو مشورہ دیا کہ سیلفی کے دوران مجھے کمر سے مت پکڑو بلکہ کندھے پر ہاتھ رکھ دو۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں جیکی شروف کی تعریف کی گئی وہیں زیادہ تر صارفین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ فین کو کیوں مار رہیں ہیں؟ کیا وہ پاگل ہیں؟‘ دوسرے نے کہا کہ تصور کریں اگر وہ لڑکا جیکی شروف کو پلٹ کر تھپڑ مار دیتا تو۔

ویڈیو پر ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ غلط ہے آپ کسی کو ایسے نہیں مار سکتے، وہ آپ کا رشتہ دار یا دوست نہیں ہے جس کے ساتھ آپ مستی مذاق کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جیکی شروف کو فلم ’مست میں رہنے کا‘ میں آخر بار اسکرین پر دیکھا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow