’جنت میں بنائی گئی جوڑی‘ حمائمہ ملک نے فیروز خان کی مایوں کی تصویر شیئر کردی
پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے اپنے بھائی و اداکار فیروز خان کی مایوں کی تصویر شیئر کردی۔ گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی تصویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ اداکار کی یہ شادی نہ […]
پاکستان انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے اپنے بھائی و اداکار فیروز خان کی مایوں کی تصویر شیئر کردی۔
گزشتہ روز پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے دعا نامی لڑکی سے دوسری شادی کرلی ہے جس کی تصویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
اداکار کی یہ شادی نہ صرف خبروں کی شہہ سرخیوں میں ہے بلکہ اسی کے ساتھ اداکار کے فینز بھی خاموشی سے شادی کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
تاہم اداکار کی بہن و اداکارہ حمائمہ ملک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ کی مایوں کی اندیکھی تصویر شیئر کی ہے، تصویر میں اداکار کو اپنی دلہن کے کاندھے پر سر رکھے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب مایوں میں بیٹھی فیروز خان کی دلہن بھی شرماتی ہوئی سر جھکائے بیٹھی نظر آرہی ہیں، اس موقع ہر اداکار کو سیاہ کرتے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
حمائمہ ملک نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بھائی کی شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ابھی ایک جوڑی دیکھی جو جنت میں بنائی گئی تھی‘۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے سلطان کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی فاطمہ کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟