جشن اور جارحیت سے ٹرافی نہیں جیتی جاتی، سابق کرکٹر کا کوہلی پر طنز

بھارت کے سابق کرکٹر امباتی رائیڈو نے معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے جشن منانے کے انداز اور ان کے جارحانہ پن کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ بھارتی اسپورٹس چینل کی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے امباتی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل ٹرافی جشن اور جارحیت سے نہیں جیتی جاتی۔ لیگ کی ٹرافی […]

 0  5
جشن اور جارحیت سے ٹرافی نہیں جیتی جاتی، سابق کرکٹر کا کوہلی پر طنز

بھارت کے سابق کرکٹر امباتی رائیڈو نے معروف بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے جشن منانے کے انداز اور ان کے جارحانہ پن کو تنقید کانشانہ بنایا ہے۔

بھارتی اسپورٹس چینل کی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے امباتی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل ٹرافی جشن اور جارحیت سے نہیں جیتی جاتی۔ لیگ کی ٹرافی صرف چنئی سپر کنگز کو ہرانے سے بھی نہیں جیتی جاتی۔ آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کے لیے آپ کو پلے آف میں اچھا کھیلنا ہو گا۔

رائل چینلجرز بنگلورو کی ٹیم ایک مرحلے پر آئی پی ایل میں کافی نچلے نمبرز پر تھی مگر پھر ٹیم نے لگاتار چھ میچز جیت کر انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی تھی۔

تاہم پہلے ایلیمنیٹر میں اسے راجھستان رائلز کے ہاتھوں مات ہوگئی تھی جبکہ کوہلی بھی اس میچ میں اوپننگ کرنے کے باوجود کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے۔

بنگلورو کے قائد فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں جس طرح ان کی ٹیم کھیلی اور یہاں تک پہنچی انھیں اس بات پر فخر ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم جو کہ لیگ کی مضبوط ٹیم مانی جاتی ہے اور اس میں دنیا بھر کے کئی اسٹار پلیئرز کھیلتے ہیں مگر یہ فرنچائز اب تک آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow